کراچی میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی

Published On 17 June,2023 07:23 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ہونے والے بجلی کے منی بریک ڈاؤن کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دن 12 بج کر 34 منٹس پر این ٹی ڈی سی کی 500کے وی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر گئی، جم پیر سے آنے والی 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن بھی ٹرپ ہوئی، جام شورو سرکٹ پر بھی فنی خرابی سامنے آئی جس کی وجہ سے این ٹی ڈی سی کے 19 گرڈ اسٹیشن کو بجلی فراہمی متاثر ہوئی، این ٹی ڈی سی کے سسٹم سے 800میگا واٹ تک بجلی نکل گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی : سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال

رپورٹ کے مطابق متاثرہ گرڈ سٹیشن کو 30 منٹس میں جزوی طور پر بحال کیا گیا، ایک بج کر سات منٹ پر کے الیکٹرک کے تمام سسٹم کو جزوی طور پر نارمل کر دیا گیا، کراچی اور گرد و نواح میں 2 بج کر 26 منٹ تک بجلی کی ترسیل مکمل بحال کر دی گئی، کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا، جزوی بریک ڈاؤن کی ابتدائی رپورٹ نیپرا میں جمع کروا دی گئی۔