مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

Published On 16 June,2023 10:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، (ن) لیگ کی جنرل کونسل کے اجلاس میں خیبر پختونخوا سے پرانے پارٹی رہنماؤں نے شرکت نہ کی۔

سابق گورنر سردار مہتاب اور اقبال ظفر جھگڑا سمیت درجنوں (ن) لیگی رہنماؤں نے پارٹی کی جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت نہ کی، امیر مقام کی جنرل کونسل اجلاس میں شرکت پر سینئر لیگی رہنماؤں کو اعتراض تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ صدر، مریم نواز سینئر نائب صدر منتخب

ناراض قائدین کی جانب سے جلد اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل دیے جانے کا امکان ہے، حمزہ شہباز نتھیا گلی میں ہوکر بھی جنرل کونسل اجلاس میں نہ آئے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی جنرل کونسل اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔