پشاور: (دنیا نیوز) پولیس اور ایکسائز ٹیم نے سابق گورنر شاہ فرمان کے گھر کارروائی کے دوران 2 غیر قانونی گاڑیاں برآمد کر لیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر شاہ فرمان کے گھر پولیس اور ایکسائز نے مشترکہ کارروائی کی، ایکسائز عملہ نے برآمد ہونیوالی 2 غیر قانونی گاڑیاں اپنی تحویل میں لے لیں۔
محکمہ ایکسائز کے حکام نے کہا ہے کہ گاڑیوں کو چیکنگ کی غرض سے لیبارٹری بھیجا جائے گا، اس کے بعد دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔