میئر الیکشن: سندھ پولیس سیاسی وفاداریاں تبدیل کرا رہی ہے، سینیٹر مشتاق احمد

Published On 13 June,2023 06:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی نرسری ہوتے ہیں، 15 جون کو کراچی میں میئر کا الیکشن ہونے جا رہا ہے جبکہ سندھ پولیس سیاسی وفاداریاں تبدیل کرا رہی ہے۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ کراچی کو کے الیکٹرک اور کے فور کے ذریعے لوٹا جارہا ہے، جماعت اسلامی اور اتحادیوں کی تعداد 193 جبکہ پیپلز پارٹی کی تعداد 173 ہے، کراچی میں اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیسوں کے ذریعے ووٹوں کی خرید و فروخت جاری ہے، کراچی میں جماعت اسلامی کا مینڈیٹ تسلیم کیا جائے، جماعت اسلامی کے ساتھ چارٹر آف کراچی کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان سے بات کریں وہ سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن میئر کے الیکشن کیلئے اپنا کردار ادا کرے، حافظ نعیم الرحمان کا راستہ روکا جا رہا ہے، غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔