نیو ساؤتھ ویلز: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کی ہنٹر ویلی میں بس حادثے میں 10 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز میں مسافر شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث ایک موڑ پر حادثہ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق 58 سالہ بس ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں، اسے حراست میں لے کر حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے، حادثے کے وقت علاقے میں شدید دھند چھائی ہوئی تھی۔
دوسری جانب آسٹریلوی وزیراعظم نے شادی کے موقع پر بس کو حادثہ پیش آنے پر مرنے والوں کے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔