نجف: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے روضہ مبارک حضرت علی ؓ اور روضہ مبارک حضرت امام حسینؓ پر حاضری دی۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دورہ نجف کے دوران حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے روضہ مبارک پر امت مسلمہ کے اتحاد، پاکستان کی سلامتی اور عوام کی خوش حالی کیلئے دعائیں مانگیں، وزیر خارجہ نے حضرت امام حسینؓ کے روضہ مبارک پر حاضری کے دوران مناجات پڑھیں اور نماز بھی ادا کی اس کے علاوہ وہ مقام شہدا پر بھی حاضر ہوئے۔
نجف: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ نجف
— PPP (@MediaCellPPP) June 7, 2023
نجف: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے مزار پر حاضری دی
نجف چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے مزار پر امت مسلمہ کے اتحاد، پاکستان کی سلامتی اور عوام کی خوش… pic.twitter.com/ne88pOmEdn
علاوہ ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گورنر کربلا نصیف جاسم الخطابی سے ملاقات کی، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ پاکستانی زائرین کیلئے عراق میں سہولیات پر بھی بات چیت کی گئی، وزیر خارجہ نے اربعین اور عاشور کے دنوں میں پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس عراق بھیجنے کی پیشکش کی۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کربلا میں روضہ امام حسینؑ، روضہ حضرت عباسؑ اور مقام شہداء کربلا پر حاضری@BBhuttoZardari pic.twitter.com/yOgU4kPa4A
— PPP (@MediaCellPPP) June 7, 2023