اوسلو: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت حناربانی کھر نے اوسلو میں اپنے ہم منصب ارلنگ رمیسٹاڈ سے ملاقات کی۔
دوطرفہ ملاقات میں باہمی تعلقات پر بات چیت کی گئی، حنا ربانی کھر نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے نارویجین حمایت پر اظہار تشکر کیا۔
ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ وزیر مملکت نے پاکستان میں مائیکرو پن بجلی پلانٹس میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا، دونوں فریقین نے سرسبز توانائی، جہاز رانی، شپنگ، اعلیٰ تعلیم و تحقیق میں تعاون پر اتفاق کیا۔
— Spokesperson MoFA (@ForeignOfficePk) June 6, 2023
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران تنازع کشمیر، افغانستان اور یوکرین سمیت عالمی و علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔