بغداد: (دنیا نیوز) دورہ عراق پر موجود وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراقی وزیر خارجہ فواد حسین سے ملاقات کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان وزارت خارجہ کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری پیغام کے مطابق ملاقات میں دنوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے وفود کی سربراہی کی۔
— Spokesperson MoFA (@ForeignOfficePk) June 5, 2023
دونوں وزرائے خارجہ نے تعاون کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا جبکہ قریبی اور خوشگوار تعلقات پر بھی اتفاق کیا گیا۔