تحریک انصاف کے پی پی 68 سے ٹکٹ ہولڈر قمر خان کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

Published On 04 June,2023 05:47 pm

منڈی بہا الدین: (دنیا نیوز) پی پی 68 سے تحریک انصاف کے امیدوار قمر خان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کی شرپسند کارروائیوں کی مذمت کرتا ہوں، واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے، شہدا کی یادگار اور دفاعی تنصیبات پر حملوں کی بھی شدید مذمت کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں عائشہ اقبال، رضا نصر اللہ گھمن کا سیاست سے علیحدگی کا اعلان

قمر خان نے مزید کہا ہے کہ پاک فوج اس ملک کی محافظ ہے ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں، آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل سپورٹرز کی مشاورت سے طے کروں گا، الیکشن 2018 میں میری کارکردگی پر عمران خان نے مجھے ٹکٹ دیا۔