لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے سابق رہنما ڈاکٹر امجد نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور باقاعدہ طور پر مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
ملاقات کے موقع پر چودھری محمد سرور، چودھری شافع حسین، چودھری سالک حسین، مصطفیٰ ملک، رضوان صادق، چودھری جہانگیر اور عاطف مغل موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ محب وطن سیاستدانوں کیلئے دروازے کھلے ہیں، مستقبل مسلم لیگ کا ہے، ہر سطح پر پارٹی کو فعال بنائیں گے۔