جعلی بھرتی کیس: سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین گرفتار

Published On 03 June,2023 09:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی جعلی بھرتی کیس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین کو جعلی بھرتیاں ثابت ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ: 2 مقدمات سے بری ہونے کے بعد چودھری پرویز الہٰی پھر گرفتار

اینٹی کرپشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رائے ممتاز نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی سے مل کر پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیاں کیں۔