فیصل آباد :میانوالی ایکسپریس کی بوگی الٹ گئی، 10 مسافر زخمی

Published On 01 June,2023 04:57 am

فیصل آباد : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے علاقے جھمرہ میں ڈوگراں والا پھاٹک کے قریب میانوالی ایکسپریس ٹرین کی بوگی الٹ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 10 مسافر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین لاہور سے میانوالی جا رہی تھی ، بارش سے ریلوے ٹریک کے نیچے زمین نرم ہونے پر بوگی الٹی اور حادثہ پیش آیا۔