لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کے بیان پر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف فرخ حبیب نے اپنے رد عمل میں کہا کہ مریم صفدر صاحبہ نواز شریف سب ساتھیوں کو چھوڑ کر سعودی عرب سے لندن چلا گیا تھا اور اب بھی 4 سال سے مفرور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی قیدیوں سے ناروا سلوک بند کیا جائے، ایسے پی ٹی آئی ختم نہیں ہوگی، فرخ حبیب
فرخ حبیب نے کہا کہ فرق یہ ہے کہ آپ کو ووٹر چھوڑ گیا ہے جبکہ عمران خان کے ساتھ عام ووٹر آج بھی کھڑا ہے۔
واضح رہے کہ مریم نواز شریف نے وہاڑی میں مسلم لیگ ن کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی ایک بھی ساتھی نواز شریف کو چھوڑ کر نہیں گیا۔