کوئٹہ: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان کی مجموعی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، اپوزیشن کے علاوہ حکومت میں شامل جماعتیں بھی مایوس ہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عوامی اعتماد کے شدید فقدان کا شکار ہے، صوبہ بدانتظامی اور کرپشن کے سمندر میں غوطے کھا رہا ہے، بلوچستان میں امن سی پیک کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملے کا مقدمہ درج
انہوں نے کہا کہ ملکی وسائل حکمران، اشرافیہ کی حفاظت اور بہتری کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، حکمرانوں نے قوم کو لاوارث اور لاچار کر دیا، کروڑوں لوگ بدترین مہنگائی اور بدامنی کی چکی میں پس رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حالات سنبھالنا حکمران سیاسی جماعتوں کے بس کی بات نہیں، امن و امان کے قیام کے لیے حکومت کے پاس کوئی ایکشن پلان نہیں ہے۔