پاکپتن : ٹرک کی کار کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق

Published On 15 May,2023 03:43 am

پاکپتن : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع پاکپتن میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پاکپتن پولیس کے مطابق چوک جمال کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک تیز رفتار ٹرک نے کار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت ندیم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو طبی امداد کے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔