صفدر آباد: تیز رفتار کار سیم نالے میں جاگری، 3 افراد جاں بحق

Published On 14 May,2023 09:46 pm

صفدرآباد: (دنیا نیوز) تیزرفتار کار سیم نالے میں گرنے سے ایک ہی فیملی کے 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ ڈوگراں روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہوکر سیم نالے میں جاگری،حادثے میں دو بچوں اور خاتون سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کار سوار فیملی کو باہر نکال کر ہسپتال منتقل کیا جہاں 30 سالہ رخسانہ، 8 سالہ ذیشان اور 7 ماہ کی زہرا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بدقسمت فیملی بچوں کی میڈیسن لے کر شیخوپورہ سے صفدر آباد آرہی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، 2 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں شیخوپورہ منتقل کردیا گیا۔