اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ کی جانب سے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا پیغام پہنچاتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو سپریم کورٹ کے باہر ہونے والے احتجاج میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے تمام پارلیمنٹیرینز کو دھرنے میں شرکت کی ہدایت کر دی
خالد مقبول صدیقی نے دھرنے میں شرکت کے حوالے سے رابطہ کمیٹی سے مشاورت کرنے کیلئے وقت مانگ لیا، دھرنے میں شرکت کا حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔