وزیراعظم نے لندن میں اپنے قیام میں ایک دن کا اضافہ کر دیا

Published On 09 May,2023 11:09 am

لندن: (دنیا نیوز) دورہ برطانیہ پر موجود وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں اپنے قیام میں ایک دن کا مزید اضافہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے لندن قیام میں ایک دن کا اضافہ کردیا ہے، وزیراعظم اب بدھ کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کی ہدایت پر سیاسی و قومی امور پر مشاورت کیلئے لندن قیام میں ایک دن کا اضافہ کیا ہے، وزیراعظم برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی کیلئے برطانیہ آئے تھے۔