سینئر فوجی افسر کیخلاف عمران کے بیانات غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد ہیں، آئی ایس پی آر

Published On 08 May,2023 08:01 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ عمران خان کے سینئر ملٹری افسر کیخلاف بیانات غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے یہ الزامات بغیر کسی ثبوت کے لگائے ہیں، یہ بیانات افسوس ناک اور ناقابل قبول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں جنگل کا قانون ہے، یعنی جس کی لاٹھی اس کی بھینس:عمران خان

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے مسلسل سینئر ملٹری اور انٹیلی جنس آفیشلز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، یہ الزامات سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے لگائے جا رہے ہیں۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز نے کہا کہ سیاسی رہنما سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قانونی راستہ اختیار کریں، ادارہ ان جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہے۔