وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے افغان ہم منصب امیر متقی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

Published On 07 May,2023 06:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) افغان عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا، اس دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے افغان ہم منصب کا خیر مقدم کیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے دوطرفہ امن و سلامتی، تجارت، ربط سمیت باہمی تشویش کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، اس کے علاوہ دوطرفہ سطح پر متواتر اور عملی رابطے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی میزبانی کرنا اعزاز ہے: بلاول بھٹو زرداری

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک نے انسداد دہشتگردی اور دوطرفہ تعاون میں وسعت دینے پر بھی زور دیا، اس کے علاوہ راہداری تجارت میں حائل رکاوٹیں دورے کرنے، اقتصادی ترقی پر اتفاق ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا وزیر خارجہ کے بیان کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا شرارت ہے: دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزارت خارجہ میں افغان ہم منصب اور وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔