کراچی میں بلدیاتی الیکشن، پولیس کا سکیورٹی پلان تیار

Published On 06 May,2023 06:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر اقتدار میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلہ میں پولیس نے سکیورٹی پلان تیار کر لیا۔

پلان کے مطابق 302 پولنگ سٹیشنز پر 2 ہزار 750 کے قریب پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے، کوئیک رسپانس فورس میں 4 سو 76 اہلکار شامل ہوں گے۔

1 ہزار 900 کے قریب پولیس اہلکار ریزرو پولیس کے طور پر الرٹ رہیں گے، الیکشن کمیشن دفاتر پر 271 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے، مجموعی طور پر شہر بھر میں 6 ہزار 707 پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی کے فرائض نبھائیں گے۔

شہر بھر میں 134 پولنگ سٹیشنز کو حساس اور 168 کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے، مجموعی طور پر 172 مختلف عمارتوں میں انتخابات کا عمل ہو گا۔