لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے اضلاع میں خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں 475 واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فوری چلایا جائے گا، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے انتظامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بند واٹر فلٹریشن پلانٹس کو مخیر حضرات کے تعاون سے بحال کیا جائے گا، پلانٹس کی بحالی سے تقریباً 40 لاکھ لوگوں کو پینے کا صاف پانی دستیاب ہو گا۔