تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا

Published On 04 May,2023 08:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 9 بجے سینیٹ اجلاس سے قبل ہو گا، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی و اتحادی سینیٹرز شریک ہوں گے، پارلیمانی پارٹی میں سینیٹ اجلاس سے متعلق حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سینیٹ کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے ہو گا۔