جے آئی ٹی نمائندہ عمران خان کو نوٹس کی تعمیل کروائے بغیر واپس روانہ

Published On 04 May,2023 05:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو جے آئی ٹی کا نمائندہ نوٹس کی تعمیل کروائے بغیر واپس روانہ ہو گیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان سے تفتیش کے معاملے پر جے آئی ٹی کے نمائندے کی زمان پارک آمد ہوئی، جے آئی ٹی نمائندے نے زمان پارک رہائش کے عملے کو آگاہ کیا کہ وہ نوٹس دینا چاہتا ہے۔

جے آئی ٹی نمائندے نے نوٹس کی تعمیل کی کوشش کی تاہم اسے عمران خان کے گھر تک رسائی نہ دی گئی ہے، نمائندے نے عمران خان کے سکیورٹی چیف اور انتظامیہ سے بھی رابطے کی کوشش کی لیکن رسائی نہ ملنے پر واپس روانہ ہو گیا۔