مذاکرات سیاسی جماعتوں کی اپنی کوشش ہے: سپریم کورٹ، 14 مئی کو الیکشن کا حکم برقرار

Published On 04 May,2023 06:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست پر سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ نے 27 اپریل کی سماعت کا حکم نامہ ایک ہفتے بعد جاری کیا، چیف جسٹس پاکستان نے تین صفحات پر مشتمل حکم نامہ تحریر کیا، جس میں کہا گیا کہ عدالت نے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی کوئی ہدایت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں ایک دن انتخابات کرانے کا کیس کل سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا

سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں مزید کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے مذاکرات انکی اپنی کوشش ہے، 14 مئی کو انتخابات کروانے کا حکم اپنی جگہ برقرار ہے۔