اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو 172 کے بجائے صرف 160 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اراکین کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں، 20 اراکین اسمبلی جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے ان کا ووٹ وزیر اعظم کے حق میں شمار نہیں کیا جا سکتا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 27, 2023
فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف کو 172 ارکان کے بجائے صرف 160 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہوئی، آج کا یہ ووٹ شہباز شریف اور "PeeDM" کی بہت بڑی شکست ہے۔