لاہور: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی جانب سے بنائی جانے والی کمیٹیوں کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کی تجاویز پر غور کیا گیا، دونوں پارٹیوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک کے وسیع تر مفاد کیلئے سیاسی پارٹیوں کے مذاکرات کو جلد از جلد نتیجہ خیز ہونا چاہیے۔
یہ بھی طے پایا کہ تازہ صورتحال پر پارٹی قائدین سے مشاورت کی جائے، اجلاس میں تحریک انصاف کے اعجاز چودھری، میاں محمودالرشید جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے امیر العظیم اور فرید احمد پراچہ شریک ہوئے۔