کمشنر قلات ڈویژن کے سکواڈ کی گاڈی کو حادثہ، 4 لیویز اہلکار جاں بحق

Published On 10 April,2023 10:06 pm

سوراب: (دنیا نیوز) کمشنر قلات ڈویژن داؤد خان خلجی کے سکواڈ کی گاڈی کو حادثہ ہو گیا، حادثے میں 4 لیویز اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سکواڈ کی گاڑی سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر "حاجیکہ" کے مقام پر پیش آیا۔

سوراب پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجہ میں جاں بحق و زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو سوراب منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سکواڈ شامل جاں بحق اور زخمی لیویز اہلکاروں کا تعلق ضلع سوراب سے ہے، کمشنر قلات ڈویژن خضدار سے کوئٹہ جا رہے تھے، حادثہ سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، کمشنر قلات خود محفوظ ہیں۔