لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ سے پوری دنیا میں ہماری عدلیہ کا وقار بلند ہوا ہے۔
اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین پاکستان کی فتح ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ، آئین اور جمہوریت کو بچا لیا ہے، چیف جسٹس نے اپنا نام تاریخ میں رقم کر لیا ہے، آج سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلہ سے پوری دنیا میں ہماری عدلیہ کا وقار بلند ہوا ہے. آج پاکستان کے اندرہی نہیں، پاکستان سے باہر بھی خوشیاں منائی جا رہی ہیں.حکومت نے چیف جسٹس کے خلاف کوئی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو قوم اس کا منہ توڑ جواب دے گی.
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) April 4, 2023
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا چیف جسٹس نے آئین کے محافظ ہونے کا حق ادا کر دیا ہے، آج پاکستان کے اندر ہی نہیں پاکستان سے باہر بھی خوشیاں منائی جا رہی ہیں، حکومت نے چیف جسٹس کے خلاف کوئی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو قوم اس کا منہ توڑ جواب دے گی۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین پاکستان کی فتح ہے. چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ،آئین اور جمہوریت کو بچا لیا ہے. چیف جسٹس نے اپنا نام تاریخ میں رقم کر لیا ہے۔ آج سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا ہے.چیف جسٹس نے آئین کے محافظ ہونے کا حق ادا کر دیا ہے.
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) April 4, 2023