ملتان: شدید دھند، انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

Published On 07 January,2023 11:26 pm

ملتان: (دنیا نیوز) شدید دھند کے باعث ملتان ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسقط سے آنے والی پرواز کو ڈائیورٹ کر دیا گیا جبکہ شارجہ اور جدہ جانے والی قومی ایئرلائن کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کیا گیا ہے۔