پولیس فنڈز کرپشن، احتساب عدالت نے سابق آئی جی سندھ کیخلاف ریفرنس واپس بھجوا دیا

Published On 27 March,2023 09:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سابق آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی و دیگر کے خلاف پولیس فنڈز میں کرپشن کا ریفرنس منتقل کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی۔

احتساب عدالت نے غلام حیدر جمالی و دیگر کے خلاف ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیج دیا، ریفرنس میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی، ایس ایس پی فیصل بشیر میمن، ایس ایس پی فدا شاہ اور اے آئی جی پی تنویر طاہر شامل ہیں۔

ریفرنس منتقلی کی درخواست غلام حیدر جمالی کی جانب سے دائر کی گئی تھی، وکیل نے موقف اپنایا کہ نیب قوانین میں ترمیم کے بعد ریفرنس احتساب عدالت کے دائر اختیار میں نہیں آتا، واضح رہے ملزموں نے پولیس فنڈز میں 15 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کی تھی۔