ممنوعہ فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن شوکاز پر اعتراضات کا فیصلہ آج سنائے گا

Published On 22 March,2023 03:02 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شوکاز نوٹس پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے اعتراضات کا فیصلہ آج سنائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس جاری کرنے کے اختیار پر اعتراض عائد کر رکھا ہے۔

پی ٹی آئی نے سکروٹنی کمیٹی ممبران پر جرح کی دارخوست بھی دائر کر رکھی ہے، ممنوعہ فنڈنگ کیس کی آخری سماعت 20 دسمبر کو ہوئی تھی۔