لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ انشا اللہ 22 مارچ کو پی ٹی آئی کا جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر غیر قانونی چھاپوں سے دراصل حکمرانوں کی گھبر اہٹ ظاہر ہو رہی ہے، مریم نواز صوبوں کے درمیان نفرت پیدا نہ کریں۔
چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کےعوام کو بدنام کرنے پر شرم آنی چاہیے، مریم نواز دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کریں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا آنے والی سیاست میں بڑا اہم رول ہوگا، چودھری پرویز الہٰی
انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کو ابھی تک زمان پارک کے ڈراؤنے خوب آ رہے ہیں، انہیں زمان پارک پر حملہ کرنے کا سبق مل گیا ہو گا، اگر نہیں ملا تو مل جائیگا، حکومت ایسی غلطی پھر نہ دہرائے۔
دریں اثنا چودھری پرویزالہٰی سے سابق ایم این اے چودھری نذیر جٹ، ڈاکٹر عارفہ نذیر، سابق صوبائی وزیر راجہ محمد بشارت، باؤ رضوان اور مقصود سلہری نے ملاقات کی۔