لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی زمان پارک میں رہائش گاہ پر آپریشن کر کے لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے تھانہ ریس کورس میں درخواست دی گئی لیکن پولیس نے وصول کرنے سے انکار کر دیا، درخواست میں نگران وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب کو بھی بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زمان پارک میں پولیس کاگرینڈ آپریشن ، پی ٹی آئی کے متعدد کارکن گرفتار،اسلحہ برآمد
مقدمے میں سی سی پی او لاہور ، ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز، سی آئی اے، ہیڈ کوارٹرز اور صدر کے ایس پیز بھی نامزد ہیں، درخواست سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائشگاہ کے کیئرٹیکر اویس احمد کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔