لاہور: (دنیا نیوز) پولیس آپریشن کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کارکنوں نے ایک بار پھر زمان پارک کا کنٹرول سنبھال لیا، کارکنوں کی جانب سے سکیورٹی بیرئرز بھی دوبارہ بنانے شروع کر دیئے گئے۔
تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں نے رات گئے زمان پارک کے باہر پولیس کی گاڑی پر حملہ کر دیا، مشتعل کارکنوں نے ڈنڈوں اور پتھروں سے سرکاری گاڑی پر دھاوا بولا، پی ٹی آئی کارکنوں نے نہر کنارے لگا حفاظتی جنگلہ بھی توڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت پنجاب کا پولیس وین پر حملہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
اس موقع پر پی ٹی آئی کارکن میڈیا نمائندگان سے بھی بدتمیزی کرتے رہے۔
واضح رہے کہ چند گھنٹوں کے دوران پولیس کی ٹیموں پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے یہ تیسرا واقعہ ہے۔
مزید پڑھیں:زمان پارک آپریشن: پنجاب پولیس کی اہلکاروں کو متبادل راستہ اپنانے کی ہدایت
دوسری جانب پنجاب پولیس حکام نے زمان پارک میں انسداد تجاوزات آپریشن کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کے ردعمل کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔