ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے، درجہ حرارت میں اضافے کا امکان

Published On 09 March,2023 08:07 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم خشک رہنے اور دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھی ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہا، اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 38، شہید بینظیر آباد، ٹنڈو جام، چھور اور ٹھٹھہ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔