الیکشن کمیشن نے گورنر غلام علی کے خط میں الفاظ کے چناؤ پر اعتراض اٹھا دیا

Published On 07 March,2023 11:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کے خط پر اعتراض اٹھا دیا۔

 

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے گورنر خیبرپختونخوا کے الفاظ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گورنر حاجی غلام علی کو خط میں بہتر الفاظ کا استعمال کرنا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تیاری سے متعلق الفاظ کا استعمال نامناسب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کی تاریخ، الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخوا کو اسلام آباد کی دعوت دیدی

الیکشن کمیشن نے مزید کہا گورنر کو خط میں بہتر الفاظ کا چناؤ کرنا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن گورنر کے پی کے ماتحت نہیں ہے، گورنر کا کام آئین اور سپریم کورٹ کے حکم کے تحت انتخابات کی تاریخ دینا ہے، الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خودمختار آئینی ادارہ ہے۔