لاہور: (دنیا نیوز)لاہور ہائی کورٹ آفس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض لگا دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانتوں کی درخواستیں واپس کر دی ہیں۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض لگایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے دو مقدمات میں دیگر ملزمان کی حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے فیصلہ کی کاپی نہیں لگائی گئی، میاں اسلم اقبال اور فرخ حبیب نے حفاظتی ضمانت کروائی تھی، دونوں ملزمان کی حفاظتی ضمانت کے فیصلہ کی کاپی عمران خان کے کیسز کے ساتھ لگائی جائے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔