عمران خان کا لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی وائرل تصویر پر درعمل

Published On 02 March,2023 10:42 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی دوران حراست سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر پر ردعمل آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان نے امجد شعیب کی تصویر شیئر کی ہے اور لکھا کہ ان کو اس طرح دیکھ کر بطور پاکستانی مجھے شرمندگی محسوس ہو رہی ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے ایک محب وطن پاکستانی کو بغاوت کے الزام میں جیل بھیج دیا ہے۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی دوران حراست تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، امجد شعیب 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں ہیں، ان کو ٹی وی پر مبینہ اشتعال انگیز بیان پر گرفتار کیا گیا ہے۔