لاہور: (دنیا نیوز) آئندہ عام انتخابات کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کیلئے شارٹ لسٹ امیدواروں کی سفارشات مرتب کر لیں۔
ضلع لاہور کے 13 قومی اور صوبائی کے 25 حلقوں کیلئے غیر حتمی فہرست تیار کی گئی ہے، تحریک انصاف نے بیشتر سابق ارکان اسمبلی کو ہی دوبارہ ٹکٹ جاری کرنے کی سفارش کی ہے، لاہور سے قومی اسمبلی کی ایک نشست پر نارروال کے رہنما کو بھی ٹکٹ ملنے کا امکان ہے، سینیٹ کے موجودہ دو ارکان بھی لاہور سے قومی اسمبلی کی ٹکٹ کی دوڑ میں شامل ہیں۔
این اے 123 سے مہر واجد عظیم اور ابرار الحق، این اے 124 سے کشمیر اسمبلی کے رکن غلام محی الدین دیوان اور محمد خان مدنی، این اے 125 سے ڈاکٹر یاسمین راشد، این اے 126 سے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر، این اے 127 سے 3 امیدوار جمشید اقبال چیمہ، حامد معراج اور میاں عباد فاروق، این اے 128 سے عثمان حمزہ اعوان، این اے 129 سے میاں اکرم عثمان، ہمایوں اختر خان اور سینیٹر ولید اقبال ٹکٹ کے امیدوار ہیں۔
این اے 130 سے شفقت محمود، این اے 131 سے ہمایوں اختر خان اور علی امتیاز ورائچ، این اے 132 سے چودھری منشاء سندھو، این اے 133 سے سینیٹر اعجاز چودھری، جمشید اقبال چیمہ اور عاطف چودھری، این اے 134 سے ظہر عباس کھوکھر اور ڈاکٹر شاہد صدیق، این اے 135 میں حاجی کرامت کھوکھر اور ظہیر عباس کھوکھر ٹکٹ کے امید وار ہیں۔
پی پی 145 سے میاں محمود الرشید، فاروق خان اور ابرار خان، پی پی 148 سے حافظ ذیشان رشید، پی پی 151 سے میاں اسلم اقبال، پی پی 159 سے ڈاکٹر مراد راس، پی پی 160 سے بھی میاں محمود الرشید امیدوار، پی پی 163 سے حافظ فرحت عباس اور بلال اسلم بھٹی، پی پی 161 سے ندیم بارا، پی پی 173 سے سرفراز کھوکھر، پی پی 172 سے خالد محمود گجر، پی پی 167 سے شبیر گجر اور سمیع اللہ کے درمیان ٹکٹ کا مقابلہ ہے۔