عمران خان کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی گرفتاری کی مذمت

Published On 27 February,2023 04:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، ان کی گرفتاری ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان میں جمہوریت اور آزادی کو مکمل طور پر تباہ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

عمران خان نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ گرفتاری کا مقصد ہے کہ حکومت کی تبدیلی کی سازش اور ہینڈلرز کے ذریعے چلنے والے بدمعاشوں کے فسطائی حکم کو بچایا جا سکے، اب وقت آگیا ہے کہ ہر پاکستانی حقیقی آزادی کیلئے اٹھ کھڑا ہو اور پاکستان کو بچائے۔