کراچی: (دنیا نیوز) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ کراچی پولیس آفس کو کل سے فعال کر دیا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ کے پی او کے کچھ سیکیشنز کو فعال کر دیں گے، آج رات تک سی ٹی ڈی اور دیگر ادارے شواہد جمع کرنے کا کام مکمل کر لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس آفس حملے کی تحقیقات میں پیشرفت ، 10 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار
انہوں نے کہا کے پی آفس کی سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی، کراچی پولیس چیف کو کے پی او فعال کرنے اور سکیورٹی کا کہہ دیا ہے، دہشتگردوں کے سہولت کاروں پر کام جاری ہے۔