اعظم خان پی پی رہنما نیئر بخاری کے بیٹے کو مشیر بنانے کے معاملے سے لا علم نکلے

Published On 18 February,2023 11:47 pm

پشاور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر حسین بخاری کے بیٹے کو اپنا مشیر بنانے کے معاملے سے لا علم نکلے۔

خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ میں شامل جرار حسین سے متعلق نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کو پتہ ہی نہیں کہ پیپلز پارٹی رہنما نیئرحسین بخاری کے صاحبزادے ہیں، گورنر حاجی غلام علی اور دیگر سیاسی شخصیات نے جرار کا نام تجویز کیا تھا۔

نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان نے اس حوالے سے کہا کہ اخبار میں خبر دیکھی کہ جرار حسین کا تعلق خیبرپختونخوا سے نہیں، علم نہیں کہ جرار حسین پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء کے بیٹے ہیں، معاملے کی تحقیقات کروں گا۔

اعظم خان نے مزید کہا جرار حسین کا نام گورنر اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے دیا گیا تھا، مجھے بتایا گیا تھا کہ یہ کے پی کا مقامی بندہ ہے، اگر جرار حسین کا تعلق خیبر پختونخوا سے نہیں پھر مشیر نہیں ہونا چاہئے۔