مجھے ڈی نوٹیفائی کرنے کی تیاری ہو رہی ہے: نگران صوبائی وزیر خوشدل خان

Published On 16 February,2023 09:22 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے نگران صوبائی وزیر خوشدل خان نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری نے وزارت دفاع کے جواب کی بجائے مجھے ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری بھیجی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر خوشدل خان نے کہا کہ مجھے نگران کابینہ میں شامل کرنے سے پہلے کسی نے نہیں پوچھا، نگران کابینہ کیلئے اشتہار جاری نہیں کیا جاتا، جس کیلئے میں اپنے کاغذات جمع کرواتا، مجھے کسی محکمے کا قلمدان نہیں دیا گیا۔

نگران صوبائی وزیر خوشدل خان نے مزید کہا کہ اب پتہ چلا کہ مجھے ڈی نوٹیفائی کرنے کی تیاری ہو رہی ہے، عوام کی خدمت کیلئے نگران کابینہ میں وزارت قبول کی ہے، مجھ سے پہلے کئی سرکاری افسران کو نگران کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔