عارف علوی صدر پاکستان بنیں، عمران خان کے ترجمان نہ بنیں، رانا ثناء اللہ

Published On 18 February,2023 10:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عارف علوی صدر پاکستان بنیں اور منصب کی عزت کا پاس کریں، عمران خان کے ترجمان نہ بنیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پہلے بھی عمران خان نے صدر، سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور گورنر سے آئین شکنی کروائی، سپریم کورٹ نے اس عمل کو آئین شکنی قرار دیا تھا، صدر کے آئینی منصب کو پارٹی ترجمان کے عہدے میں بدلنا افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر نے منی بجٹ کے آرڈیننس پر دستخط نہ کر کے احسن کام کیا: عمران خان

وزیر داخلہ نے کہا کہ صدر کا الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے کوئی سروکار نہیں، الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، عارف علوی الیکشن کمیشن کے آئینی اختیار میں مداخلت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، انتخابات بارے ہنگامی اجلاس کی دعوت

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عارف علوی فارن فنڈنگ کیس میں شریک جرم ہیں، عمران خان صدر کے منصب کے ذریعے الیکشن کمیشن کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔