گوجرانوالہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 طالبعلم قتل

Published On 14 February,2023 05:11 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز)نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 3 طالبعلموں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ گولیاں لگنے سے 3 راہگیر بھی شدید زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقع گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں ساروکی میں پیش آیا جہاں گھات لگائے بیٹھے ملزمان نے طالبعلموں پر فائرنگ کردی جس سے 3 طالبعلم موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 راہگیر شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، تینوں افراد کو گھات لگائے بیٹھے ملزمان نے قتل کیا ،جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوان طالب علم تھے۔

پولیس کے مطابق قتل ہونیوالے تینوں نوجوانوں کی عمریں 15 سے 16 سال کے قریب ہیں، مقتولین گھر سے ٹیوشن جا رہے تھے ،زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔