لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی لاء افسران کی برطرفیوں کو درست قرار دے دیا

Published On 14 February,2023 02:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے 5 رکنی فل بنچ کے 4 ججز نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس اور پاکستان تحریک انصاف کے 97 لاء افسران کی برطرفیوں کو درست قرار دے دیا۔

 فل بنچ کے 4 ججز نے درخواستوں کو جزوی منظور کر لیا، جسٹس عاصم حفیظ نے 4 ججز کے فیصلے سے اختلاف کیا۔

 عدالت نے حمزہ شہباز کے دور حکومت کے 19 لاء افسران کی تقرریاں بھی غیر قانونی قرار دے دیں، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 5 رکنی فل بنچ نے احمد اویس اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔