لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی کی مردہ سیاست کو ریسکیو کرنے کے بجائے اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پاکستان اور عوام دونوں آج تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہے ہیں، صرف عمران خان کے بغض میں ملک اور عوام سے بدلہ لیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے جانبدارانہ اقدامات سے خود کو بے وقعت کر لیا: مسرت چیمہ
انہوں نے کہا کہ فرزند زرداری نے بیان دیا ہے کہ نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا، آپ ذرا اپنی تصحیح کر لیں، عمران خان کا واضح کہنا ہے کہ نہ کرپشن کروں گا نہ کرنے دوں گا۔
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) February 14, 2023
مسرت چیمہ نے کہا کہ امید ہے الیکشن کمیشن اور گورنر کی آج کی ملاقات کا یک نکاتی ایجنڈا انتخابات کی تاریخ ہوگا، آئین سے انحراف کی کسی بھی کوشش کے سنگین ترین نتائج ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ ٹولے کی جس طرح کانپیں ٹانگ رہی ہیں اس سے لگتا ہے ان کا ملک سے فرار کا ارادہ ہے، قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد کو ناکام نہیں ہونے دینا۔