ٹی وی پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر شہباز گل نے ڈاکٹر رمیش کمار سے معافی مانگ لی

Published On 11 February,2023 06:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل معافی مانگنے کیلئے ڈاکٹر رمیش کمار کے پاس پہنچ گئے۔

اپنی گفتگو میں شہباز گل نے کہا مجھ پر درجنوں کیسز چل رہے ہیں، میں نے جو کہا آپ کو اس سے تکلیف پہنچی ہو گی، مجھے افسوس ہوا جو بھی ہمارے درمیان ہوا، پاکستان میں اقلیتوں کے برابری کے حقوق ہیں۔

ڈاکٹر رمیش کمار نے شہباز گل کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ غلطی کا اعتراف کرنا اچھا ہے، ٹیلی ویژن پر جو الفاظ کہے مجھے اس سے نقصان ہوا، آپ نے غلطی کا احساس کیا، جو گھر پر چل کر آئے اسے معاف کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد، فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

رمیش کمار نے مزید کہا ہتک عزت کا کیس ختم کرتا ہوں، جب آپ کو احساس ہو گیا تو کیس کو ختم کرنا چاہیے، واضح رہے شہباز گل نے گزشتہ سال رمیش کمار کے بارے ٹیلی ویژن شو پر بیٹھ کر نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔