پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ونگ نے جرأت و بہادری سے پارٹی موقف کو اجاگر کیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا ٹیم خیبرپختونخوا کا اجلاس سینئر نائب صدر اور پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں سوشل میڈیا ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آپ نے بڑی جرأت اور بہادری سے پارٹی موقف اجاگر کرنے پر پوری ٹیم کو مبارکبار پیش کرتی ہوں، پڑھے لکھے، مہذب اور ذہین نوجوانوں کو سوشل میڈیا ٹیم میں آگے لائیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا ٹیم خیبرپختونخوا کا اجلاس
— PML(N) (@pmln_org) February 10, 2023
سینئر نائب صدر اور پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں سوشل میڈیا ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا
آپ نے بڑی جرات اور بہادری سے پارٹی موقف کو اجاگر کیا ہے: مریم نواز pic.twitter.com/S2eaJnwH71
مریم نواز نے کہا کہ ہماری پہچان آئین، اخلاق اور جمہوری اقدار ہیں، گالم گلوچ کا حصہ نہ بنیں، کسی بھی بات کا دلیل، تہذیب اور سچائی سے جواب دیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان سوشل میڈیا کو معاشرے میں مثبت سوچ پھیلانے کا ذریعہ بنائیں، اتحاد، یک جہتی اور مہذب اقدار کو فروغ دیا جائے۔